(ایجنسیز)
بیدر۔22 ؍مئی۔(اعتما دنیوز)۔
سابق مرکزی وزیرِ ریلوے مسٹر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ وہ وزیر اعلی کے عہدہ کے دوڑمیں شامل نہیں ہیں‘مسٹر کھرگے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں سدارامیا کی قیادت والی حکومت بہتر کام کررہی ہے ‘یہاں پر وزیر اعلی کا عہدہ خالی نہیں ہے۔ایسے میں وہ اس کرسی کو حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کیسے کرسکتے ہیں ؟۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ میڈیا کا ایک section انھیں غیر مطمئین قائدین کے طور پرپیش کررہا ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔مسٹر کھرگے نے صاف طور پر کہا کہ وہ وزیر اعلی بننے کے شوقین ہیں لیکن جب عہدہ خالی نہیں ہے تو عہدہ حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کرنامیرا مزاج نہیں ہے۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ اس طرح کی قیاس آرائی انتخابات کے دوران بھی سننے میں آرہی تھی جس کی وجہ سے رائے دہندوں کے درمیان تحقیقی صورتحال پیدا ہوگئی اور گُلبرگہ لوک سبھا نشست سے ان کی جیت کا فرق کم ہوگیا
۔مسٹر کھرگے نے کہا کہ ملک کے دوسری ریاستوں سے موازانہ کریں تو کرناٹک میں کانگریس کی اتنی بری حالت نہیں ہوئی ہے کہ وزیر اعلی سدارامیا کو عہدہ چھوڑنا پڑے۔ سدارامیا بہترین حکومت چلا رہے ہیں ۔ریاست میں سدارامیا کی قیادت میں ایک مضبوط حکومت اقتدار میں ہے۔ اور اس کے نتیجہ میں ہم نے ریاست میں9نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور کچھ نشستوں پر بہت کم ووٹوں کے فرق سے الیکشن ہارے ہیں ۔انتخابات میں پارٹی کو شکست سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ ہار جیت کو یکساں طورپر قبول کیا ہے ۔شکست کے ساباب کا خود تنقید کرکے پارٹی کو اور مضبوط بنانے پر خاص زور دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتخابات میں شکست کے کئی وجوہات ہوسکتے ہیں ۔کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور اس ضمن میں غور خوص کریں گے ‘جہاں پر ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں وہاں پر غلطیوں کو سدھار کر پارٹی کی طاقت کی مضبوطی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔***